Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / منچریال کی ترقی سے متعلق رپورٹ چیف منسٹر کو پیش

منچریال کی ترقی سے متعلق رپورٹ چیف منسٹر کو پیش

منچریال۔/18ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نوتشکیل شدہ ضلع منچریال کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے ایک جامع رپورٹ کلکٹر کانفرنس منعقدہ حیدرآباد میں وزیر اعلیٰ تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو پیش کردی گئی۔ یہ بات ضلع کلکٹر منچریال مسٹر آر وی کرنن نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں موجود تمام وسائل کو استعمال کیا جائے۔ خصوصاً چند سیاحتی مقامات کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور حکومت کو تجاویز روانہ کردیئے ہیں۔ انہوں نے تمام محکموں کے اعلیٰ عہدیداروں کو ضلع کی مجموعی ترقی میں حصہ لینے کی ہدایت کی ہے اور عوام کو بھی اپنی ذمہ داری پوری کرے جس کے ذریعہ نئے ضلع منچریال کو ریاست بھر میں ترقی یافتہ بنایا جاسکتا ہے اپیل کی ہے۔ انہوں نے تفصیلی رپورٹ جس میں تمام شعبو ں و اسکیمات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ خصوصاً سیاحت، جنگلات، آبپاشی، آبی ذخائر ، گوداوری کا پانی، ایلم پلی ڈیم، ریالی واگوڈیم، ونیز دیگر فلاحی اسکیمات کی ٹھوس عمل آوری شامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT