Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / منڈل ناگی ریڈی پیٹ کی آبی اسکیم کی ہنوز عدم تکمیل

منڈل ناگی ریڈی پیٹ کی آبی اسکیم کی ہنوز عدم تکمیل

6 ماہ سے پانی رہنے کے باوجود عہدیداران کی عدم توجہ اور تساہل
یلاریڈی۔ 21 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منجیرا پینے کے پانی کی اسکیم کو مکمل ہوئے دو سال کا عرصہ گذر گیا لیکن آج تک آغاز ہونے سے قاصر ہے۔ منڈل کے عوام کی تشنگی دور کرنے کا مقصد فوت ہورہا ہے۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے عوام سامنا کررہے فلورائیڈ مسئلہ کا حل کرنے کی غرض سے سال 2011ء میں تب کے حکومت نے اس پینے کے پانی کی اسکیم کیلئے قدم اٹھایا اور منڈل کے گول لنگال موضع شیوار میں موجود منجیرا ندی سے پانی سربراہ کرنے کیلئے دو قسطوں میں 13 کروڑ 60 لاکھ روپئے جاری کئے۔ ندی میں انٹک ویل کھودکر کنارے پر پمپ ہاؤز بنایا گیا۔ اس کے ساتھ منڈل کے مالتمیدہ گیسٹ کے پاس 30 میٹر بلند 60 ہزار لیٹر ذخیرہ آب کرنے والی اوور ہیڈ بیالینس ریزروڈ بینک کی تعمیر عمل میں آئی اور مختلف مواضعات کو یہاں سے پائپ لائن بھی ڈالی گئی۔ 2012ء میں آغاز کئے گئے اس کام کو نہایت ہی سست رفتاری کے ساتھ 2015ء میں مکمل کیا گیا اور دو سال میں اس اسکیم کا آغاز کیلئے کوئی دلچسپی نہیں، ایسا کیوں کہنے پر متعلقہ عہدیداروں نے منجیرا ندی میں پانی نہ ہونے کا جواب دیا لیکن اب فی الوقت ندی میں پانی موجود ہے۔ وہ بھی گزشتہ چھ ماہ سے تو کوئی توجہ نہیں جبکہ مقامی عوام موسم گرما کی آمد پر پانی کی سہولت کیلئے فوری اس اسکیم کو آغاز کرنے کا ڈیمانڈ کررہے ہیں۔ اسکیم کے آغاز سے ہی غیرمعمولی تاخیر اسکیم کا مقدر بن کر رہ گئی ہے۔ تین سال تعمیرات کیلئے لگ گئے اور دو سال سے پانی کے ذخائر نہیں تھے اور اب چھ ماہ سے پانی ہونے کے باوجود ذمہ داران کی عدم توجہ کا شکار ہوگئی ہے جس کیلئے کروڑوں کی کثیر رقم خرچ کی گئی پھر بھی آئے دن منڈل جنرل باڈی اجلاس میں قرارداد منظور کرکے بھی عدم دلچسپی سے آغاز نہ ہوسکی۔ گزشتہ منڈل اجلاس میں ZPTC کاشی نارائنا نے اسکیم کا آغاز کرنے کیلئے قرارداد بھی منظور کی تھی لیکن آج تک مگر آغاز نہیں ہوسکی۔ موسم گرما میں پینے کے پانی کیلئے ایک طرف عوام ابھی سے مختلف مشکلات سے گذر رہے ہیں اور حکومت ہے کہ کروڑوں روپئے صرف کرکے بھی اسکیم کو شروع نہ کرسکی۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ جلد از جلد اس اسکیم کا آغاز کرکے عوام کی تشنگی بجھائے اور کروڑوں روپئے ضائع ہونے سے بچائے۔

TOPPOPULARRECENT