Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / منڈل پریشد کیرامیری کی جنرل باڈی میٹنگ کا نامکمل اختتام

منڈل پریشد کیرامیری کی جنرل باڈی میٹنگ کا نامکمل اختتام

کیرامیری ۔ یکم ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کیرامیری میں منعقدہ جنرل باڈی میٹنگ مقامی MPTC ارکان کی جانب سے بائیکاٹ کرنے کے بعد نامکمل ہی ختم کردی گئی تفصیلات کے بموجب کل کیرامیری ایم ڈی او دفتر میں جنرل باڈی میٹنگ منعقد کی گئی تھی جس کی صدارت مقامی MPP ماچرلا گنیش کررہے تھے اور اس میٹنگ میں منڈل کے تمام محکموں کے عہدیدار اور سیاسی قائدین موجود تھے اور مقامی انچارج MPDO دتارام اس میٹنگ کی کارروائی کا آغاز کرنے والے تھے کہ مقامی MPTC یونین کے صدر افتخار احمد نے ریاستی حکومت کی جانب سے منعقد کردہ گرام جیوتی پروگرام MPTC ارکان کو کسی قسم کا کوئی عہدہ نہ دیئے جانے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجاً اس پروگرام کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا جس پر مقامی تمام MPTC ارکان اس پروگرام کے احاطہ سے باہر چلے گئے جس کے بعد انچارج MPDO دتارام نے اس پروگرام کو نامکمل ہی اختتام کرنے کا اعلان کیا ۔

TOPPOPULARRECENT