Monday , May 1 2017
Home / ہندوستان / منگلور دہشت گردانہ معاملہ،تین مسلم نوجوانوں کو عمر قید کی سزا

منگلور دہشت گردانہ معاملہ،تین مسلم نوجوانوں کو عمر قید کی سزا

ممبئی12؍اپریل(سیاست ڈاٹ کام) ممنوع دہشت گرد تنظیم انڈین مجاہدین کے رکن ہونے اور انڈین مجاہدین نامی تنظیم کے مبینہ بانیوں بھٹکل برادران کو منگلور شہر میں پناہ دینے والے معاملے میں آج منگلور کی خصوصی سیشن عدالت نے قصور وار ٹہرائے گئے تین مسلم نوجوانوں کو عمر قید کی سزا تجویز کی ہے ، اسی درمیان آج یہاں ممبئی میں ملزمین کو قانونی امدا د فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹرا (ارشدمدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے اعلان کیا کہ وہ نچلی عدالت کے فیصلہ کا احترام کرتے ہیں اور عدالت کے فیصلہ کو بنگلور ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ گلزار اعظمی نے کہا کہ اس معاملے میں نا تو کوئی بم دھماکہ ہوا اور ناہی کسی کاجانی و مالی نقصان ہوا اس کے باوجود صرف مجرمانہ سرگرمیوں کے الزامات کے تحت ملزمین کو عمر قید کی سزائیں سنائیں گئیں جس سے وہ قطعی متفق نہیں ہیں نیز فیصلہ کی نقول موصول ہونے کے بعد جمعیۃ کے وکلاء کے مطالعہ کرنے کے بعدملزمین کے حق میں جو بھی بہتر ہوگا اس کے لیئے کوشش کی جائے گی۔گلزار اعظمی نے بتایا کہ ملزمین سید احمد نوشاد،(25) احمد باوا ابوبکر (33)اور فقیر احمد (46)کو عدالت نے 10؍ اپریل کو قصور وار ٹہرایا تھا جس کے بعد آج انہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ عدالت نے اس معاملے کے ملزمین محمد علی، جاوید علی، شبیر احمد اور محمد رفیق کو باعزت بری کردیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT