Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / منگل ہاٹ میں ایک شخص کا قتل

منگل ہاٹ میں ایک شخص کا قتل

حیدرآباد /15 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) منگل ہاٹ علاقہ میں کل رات قتل کی سنگین واردات پیش آئی جہاں اشوک نامی شخص نے تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرتے ہوئے راجو کو قتل کردیا ۔ انسپکٹر منگل ہاٹ پولیس مسٹر سرینواس کے مطابق 35 سالہ راجو جو پیشہ سے لیبر  اپنی بیوی کے ہمراہ بڑا بنگلہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس نے چند روز قبل اپنے ساتھی اشوک کو مکان کرایہ پر دلایاتھا ۔ اشوک کو راجو اور اس کی بیوی پر شبہ تھا کہ یہ دونوں اس کی بیوی کو غلط باور کر رہے ہیں جس کے سبب دونوں میں جھگڑا ہو رہا ہے ۔ اس بات سے برہمی کا شکار اشوک کل کثرت سے شراب نوشی کی اور راجو کے مکان پہونچکر اس پر حملہ کردیا ۔ اس حملہ میں راجو شدید زخمی ہوکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے

TOPPOPULARRECENT