Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / منگل ہاٹ میں شرابی کمسن بیٹے نے ماں کا گلا کاٹ کر قتل کردیا

منگل ہاٹ میں شرابی کمسن بیٹے نے ماں کا گلا کاٹ کر قتل کردیا

حیدرآباد ۔ /7 مئی (سیاست نیوز)  منگل ہاٹ علاقہ میں پیش آئے ایک دردناک واقعہ میں عادی شرابی کم عمر بیٹے نے ماں کا گلا کاٹ کر قتل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ رینوکا ساکن شیولال نگر منگل ہاٹ کو اس کے 14 سالہ کم عمر بیٹے نے کل گلا کاٹ کر قتل کردیا اور وہاں سے فرار ہوگیا ۔ مقامی عوام نے خاتون کو خون میں لت پت پانے کے بعد پولیس کو اور خاتون کے بھائی کو اطلاع دی ۔ منگل ہاٹ پولیس نے مقام واردات پہونچکر کلوز ٹیم کو طلب کرلیا وار ابتدائی تحقیقات میں یہ پتہ لگایا کہ  بیٹے نے ماں کا گلا کاٹ کر قتل کیا ہے ۔ تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ رینوکا کے ناجائز تعلقات ہونے کے سبب کم عمر بیٹے نے اپنی ماں کا قتل کردیا ہے  ۔ مقتولہ خاتون کے بھائی نے اپنی شکایت میں پولیس کو یہ بتایا کہ کم عمر لڑکا بری عادتوں کا شکار تھا جس کے نتیجہ میں اس نے ماں کے ساتھ یہ انتہائی اقدام کیا ۔ منگل ہاٹ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے کم عمر بیٹے کی تلاش شروع کردی ۔

TOPPOPULARRECENT