Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / منگل ہاٹ میں ماں نے دو کمسن بچوں کا گلا گھونٹ کر ہلاک کر دیا

منگل ہاٹ میں ماں نے دو کمسن بچوں کا گلا گھونٹ کر ہلاک کر دیا

حیدرآباد ۔ /20 ڈسمبر (سیاست نیوز)  منگل ہاٹ علاقہ میں پیش آئے ایک دردناک واقعہ میں ماں نے دو کمسن بچوں کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا ۔ پولیس نے بتایا کہ 21 سالہ روجا ساکن شیولال نگر دھول پیٹ آج شام 6 بجے اپنے شوہر سمیت پانڈے کی عدم موجودگی میں پانچ سالہ چنکی پانڈے اور سمیتی پانڈے کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور بعد ازاں خودکشی کی ناکام کوشش کی ۔ مقامی افراد نے روجا کے اقدام کو ناکام بناتے ہوئے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ سمیت پانڈے غیرقانونی طور پر فروخت کئے جانے والی شراب کا کاروبار کیا کرتا تھا اور گزشتہ کچھ عرصہ سے وہ بے روزگار ہے جس کے سبب میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا کرتا تھا ۔ منگل ہاٹ پولیس نے روجا کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا جبکہ کمسن بچوں کے نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔

TOPPOPULARRECENT