Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن میںموت پر عدالتی تحقیقات

منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن میںموت پر عدالتی تحقیقات

حیدرآباد۔/19مئی، ( سیاست نیوز) منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن میں بھیم سنگھ کی موت پر عدالتی تحقیقات کا 31 مئی کو انعقاد عمل میں آئے گا۔ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ ضلع حیدرآباد نے ایک اطلاع میں یہ بات بتائی۔ 31 مئی کو صبح گیارہ بجے تا شام 5 بجے تک یہ انکوائری اسپیشل ایکزیکیٹو مجسٹریٹ کوٹا سری وستا انجام دیں گے۔ یہ تحقیقات نامپلی اسٹیشن روڈ حیدرآباد ضلع کلکٹریٹ کے احاطہ میں واقع دفتر میں عمل میں آئے گی۔ انہوں نے اس کیس سے متعلق حقیقی مواد اور حقیقت پر مبنی بیان دینے کی رشتہ داروں اور شہریوں سے حقیقی بیان اور ثبوت پیش کرنے کی خواہش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT