Saturday , March 25 2017
Home / جرائم و حادثات / منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن میں ایک شخص کی مشتبہ موت، رشتہ داروں کا احتجاج ، سنگباری

منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن میں ایک شخص کی مشتبہ موت، رشتہ داروں کا احتجاج ، سنگباری

حیدرآباد ۔ 18 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : پولیس تحویل میں ایک شخص کی مشتبہ موت کے بعد منگل ہاٹ علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی ۔ برہم رشتہ داروں اور مقامی عوام نے پولیس پر سنگ باری کی ۔ اس دوران پولیس کی گاڑی کو شدید نقصان پہونچا ۔ احتجاجی خاطی پولیس عہدیداروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کررہے تھے ۔ اور انہیں معطل کرنے کے ساتھ ساتھ قتل کا مقدمہ درج کرنے کی مانگ جاری تھی ۔ لودھا طبقہ کے اس احتجاج کے سبب پولیس کی بھاری جمعیت کو منگل ہاٹ طلب کرلیا گیا تھا جو عملا پولیس اسٹیشن کا محاصرہ کیے ہوئے تھی ۔ بتایا جاتا ہے کہ آج شام بھیم سنگھ نامی 40 سالہ شخص پولیس تحویل میں مشتبہ طور پر فوت ہوگیا ۔ اس کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ پولیس کی مار پیٹ اور زد کوبی کے سبب بھیم راؤ فوت ہوگیا ۔ معمولی جھگڑے کے معاملہ میں اسے رشتہ داروں سے بھی ملاقات کا موقع نہیں دیا گیا ۔ تاہم پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں نے پولیس کی مار پیٹ اور زد کوبی کے الزامات کو مسترد کردیا ۔ منگل ہاٹ پولیس تحویل میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ انسپکٹر منگل ہاٹ کی کیابن میں شدید زد و کوب کا شکار بھیم سنگھ قلب پر حملے کے باعث فوت ہوگیا ۔ اس واقعہ کے بعد متوفی کے رشتہ داروں نے پولیس اسٹیشن پر دھرنا منظم کیا اور مقامی عوامی نمائندوں اور ایم ایل اے گوشہ محل راجہ سنگھ نے اس واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔ تاہم پولیس کے اعلی عہدیدار اپنے ماتحت عہدیدار کی بھر پور مدافعت کرتے ہوئے تحویل میں فوت بھیم سنگھ کو بیمار قرار دیا ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق 40 سالہ بھیم سنگھ کا گذشتہ روز ساتھی کے ہمراہ معمولی بات پر جھگڑا ہوا تھا اور اس کے ساتھی نے اس کے خلاف شکایت کروائی ۔ اس دوران بھیم سنگھ کو تحویل میں لے لیا گیا آج صبح 11 بجے کے بعد اس کی والدہ جے شری بائی پولیس اسٹیشن منگل ہاٹ پہونچی اور اپنے بیٹے سے ملاقات کی خواہش کی تاہم اس کی والدہ کو آدھار کارڈ لانے کی شرط رکھی گئی ۔ جب خاتون آدھار کارڈ لے کر پہونچی تو اس کے بیٹے سے ملاقات کا موقع دیا گیا اس کی والدہ کا کہنا ہے کہ اس کے بیٹے نے بتایا تھا کہ پولیس تحویل میں اس کو شدید زد و کوب کیا گیا اور اس کا بیٹا شربت طلب کررہا تھا ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق تھوڑی دیر بعد متوفی کا بھائی مہاویر سنگھ پولیس اسٹیشن پہونچا اور اپنے بھائی سے ملاقات کی خواہش کی ۔ اسے ملاقات کا موقع نہیں دیا گیا ۔ شام تقریبا 6 بجے وہ ٹائیلٹ جانے کے لیے گیا اور نیچے گرنے کے سبب شدید زخمی ہوگیا ۔ اور ہاسپٹل منتقل کرنے پر فوت ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق بھیم سنگھ کے جسم پر زخم کے نشانات پائے گئے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT