Thursday , March 30 2017
Home / شہر کی خبریں / منگل ہاٹ پولیس پر الزامات مسترد

منگل ہاٹ پولیس پر الزامات مسترد

سی سی ٹی وی کیمروں سے متوفی بھیم سنگھ کو کوئی اذیت نہ دینے کا ثبوت
حیدرآباد ۔ 19؍مارچ (سیاست نیوز) منگل ہاٹ پولیس تحویل میں مشتبہ موت پر اپنی ابتدائی رپورٹ پیش کرتے ہوئے پولیس پر عائد تمام الزامات کو مسترد کر دیا اور بتایا کہ 40 سالہ بھیم سنگھ کی موت قلب پر حملہ کے سبب ہوئی ۔ اور وہ پولیس اسٹیشن کے باتھ روم میں گر پڑا تھا ۔ پولیس کمشنر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں میڈیا کو ان تمام ویڈیو کلپس بھی روانہ کی گئی اور مشاہدہ کر وایا گیا ۔جس وقت متوفی بھیم سنگھ پولیس اسٹیشن میں موجود تھا ۔ اس دوران پولیس اسٹیشن کی تمام عملہ کی سرگرمیاں بھی جو سی سی ٹی وی ویڈیو کیمروں میں ریکارڈ ہوئیں اس کا بھی مشاہدہ کروایا گیا۔ اور بتایا جاتا ہے کہ بھیم سنگھ پر کسی پولیس ملاز م نے ظلم نہیں کیا اور نہ ہی پوچھ تاچھ کے دوران اس پر کوئی سختی کی گئی ۔ کل رات دیر گئے منگل ہاٹ علاقہ میں کشیدگی پائی گئی اور پولیس کے اعلیٰ عہدیدار پولیس اسٹیشن میں کیمپ کئے ہوئے تھے ۔ آج عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے فارنسگ اینڈ ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ جناب محمد تقی الدین کی نگرانی میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے بھیم سنگھ کی نعش کا پوسٹ مارٹم کیا اور تحصیلدار کی موجودگی میں تمام تر کارروائی انجام دی گئی ۔پولیس منگل ہاٹ نے اس سلسلہ میںمقدمہ درج کرلیا ہے ۔ اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT