Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / منگنی ٹوٹ جانے پر دل برداشتہ نوجوان کی حسین ساگر میں خودکشی

منگنی ٹوٹ جانے پر دل برداشتہ نوجوان کی حسین ساگر میں خودکشی

حیدرآباد /4مئی ( سیاست نیوز ) شادی کا رشتہ ٹوٹنے سے دلبرداشتہ ایک نوجوان نے خودکشی کرلی 22 سالہ شہباز نے حسین ساگر جھیل میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ رام گوپال پیٹ پولیس نے اس شخص کی نعش کو برآمد کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ شہباز جو ساڑی  ڈیزائنر کا کام کرنا تھا ۔ بہادر پورہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس نوجوان کی شادی کا رشتہ ٹوٹ گیا تھا ۔ جس سے وہ دلبرداشتہ ہوگیا اور اس نے انتہائی اقدام کرلیا۔اس نوجوان کی نعش کو حسین ساگر سے نکال کر دواخانہ منتقل کیا گیا۔حسین ساگر پر خودکشی کے اقدامات کو روکنے کیلئے پولیس پکٹس کی موجودگی کے باوجود یہ واقعات دن بہ دن بڑھتے جارہے ہیں۔
لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا پولیس کانسٹبل گرفتار
حیدرآباد ۔ /4 مئی (سیاست نیوز) لڑکی سے چھیڑ چھاڑ میں ملوث پولیس کانسٹبل کو ایس آر نگر پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ امیرپیٹ گردوارہ علاقہ کی ساکن ایک لڑکی کو ریزرو پولیس کے 13 ویں بٹالین کانسٹبل سرینواس لڑکی کو مسلسل ہراساں کررہا تھا جس کے نتیجہ میں اس نے ایس آر نگر پولیس کو شکایت درج کروائی اور اسے فوری گرفتار کرلیا گیا اور اسے جیل منتقل کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT