Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / منگولیا دلائی لامہ کو دوبارہ آنے کی اجازت نہیں دیگا

منگولیا دلائی لامہ کو دوبارہ آنے کی اجازت نہیں دیگا

النبٹور،22دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) تبتی مذہبی رہنما دلائی لامہ کے منگولیا کے دورے سے چین کی ناراضگی کے بعد منگولیا نے کہا ہے کہ وہ انہیں دوبارہ ملک کے دورے پر آنے کی اجازت نہیں دے گا۔منگولیا کے وزیر خارجہ سیند مکھ-اورگل نے ایک مقامی روزنامے سے کہاکہ دلائی لامہ کو مذہبی مقصد کے لئے بھی ملک کے دورے پر آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔منگولیا کی وزارت خارجہ نے کل وزیر خارجہ کی اس رائے کی تصدیق کی ہے ۔چین نے منگولیا کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چنینگ نے کہا کہ چین منگولیائی وزیر کے بیان کو اہمیت دیتا ہے اور امید کرتا ہے کہ وہ اس معاملے پر ظاہر کئے گئے اپنے اس عزم کا احترام بھی کرے گا۔اس سے پہلے منگولیا نے کہا تھا کہ دلائی لامہ کی آمد سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ انہیں منگولیائی بدھ مت پیروکاروں نے دعوت دی ہے ۔واضح رہے کہ چین اس سے پہلے بھی دلائی لامہ کی دیگر ممالک میں دوروں کی مخالفت کرتا رہا ہے ۔ وہ انہیں ایک علیحدگی پسند رہنما مانتا ہے ۔ 1959 میں چین سے ملک بدر ہونے کے بعد سے دلائی لامہ تبت کی خود مختاری کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT