Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / منیاپولس کے اسکول میں دھماکے ، دو ہلاک

منیاپولس کے اسکول میں دھماکے ، دو ہلاک

منیاپولس،3اگست(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے منیسوٹا ریاست میں منیاپولس کے ایک خانگی اسکول میں دھماکے میں دو افرادکی موت ہوگئی اور 9 زخمی ہو گئے ۔محکمہ فائربریگیڈ کے ایک افسر نے بتایا کہ یہ دھماکے رات 8 بجے ہوئے تھے اور آگ لگنے اور عمارت کے گرنے کے واقعہ میں دو افراد ہلاک ہو گئے اور 9 دیگر زخمی ہو گئے ۔ اسکول کا ایک ملازم لاپتہ بتایا جارہا ہے ۔ان میں سے ایک شخص کی شناخت ریسپسنسٹ روتھ برگ کے طور پر ہوئی ہے ۔ دوسرے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔ زخمیوں کو قریب کے ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے جن میں ایک کی حالت نازک ہے۔

اوکلا ہوما میں زلزلے کے جھٹکے
برقی سربراہی منقطع
ایڈمنڈ ۔ 3 اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) وسطی اوکلا ہوما میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ریخترپیما پر جسکی شدت 4.2 نوٹ کی گئی۔ زلزلہ کے جھٹکوں کی وجہ سے برقی سربراہی مسدود ہوگئی ۔ یو ایس جیولوجیکل سروے نے ابتداء میں یہ خبر دی کہ رات 9-56 بجے 4.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔ خصوصی طور پر ایڈمنڈ کے شمال مشرقی حصہ میں لوگ خوفزدہ ہوگئے تاہم بعد ازاں جیولوجیکل سروے نے اسکی شدت 4.2 بتائی ۔ جھٹکوں کی وجہ سے دو برقی سب اسٹیشنوں کو نقصان پہنچا جس سے پورا شہر تاریکی میں ڈوب گیا ۔ تقریبا ایک گھنٹے بعد صرف ایک سب اسٹیشن میں برقی سربراہی بحال کی گئی ۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT