Wednesday , June 28 2017
Home / جرائم و حادثات / منیجر ہونے کے نام پر سافٹ ویئر انجینئر کو لوٹ لیا گیا

منیجر ہونے کے نام پر سافٹ ویئر انجینئر کو لوٹ لیا گیا

رچہ کنڈہ پولیس کے ہاتھوںدھوکہ دہی کا ریاکٹ بے نقاب، ایک شخص گرفتار
حیدرآباد۔/5مئی، ( سیاست نیوز) خود کو منیجر ظاہر کرتے ہوئے ایک دھوکہ باز شخص نے سافٹ ویر انجینئر کو لوٹ لیا۔ اس واقعہ کے بعد راچہ کنڈہ پولیس نے اس ڈیجیٹل دھوکہ دہی اورینٹنگ کے ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جبکہ مزید و افراد مفرور بتائے گئے ہیں۔ تاہم پولیس کا دعویٰ ہے کہ ان کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور بہت جلد ان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی۔ راچہ کنڈہ سائبر کرائم پولیس نے24سالہ شخص سنتوش کمار مودی کو دہلی سے گرفتار کرلیا جس نے خود کو آندھرا بینک ڈیبٹ کارڈ شعبہ کا منیجر ظاہر کرتے ہوئے حیدرآباد کے ایک سافٹ ویر انجینئر کو لوٹ لیاتھا۔ پولیس کے مطابق شکایت کنندہ ویویک ریڈی جو ایل بی نگر علاقہ کا ساکن ہے مودی نے اس سے فون پر رابطہ کیا اور خود کو ڈیبٹ کارڈ شعبہ کا منیجر بتاکر اپنی جعلسازی کا شکار بنایا۔ ایک کے بعد دیگر اطلاعات کو فون پر حاصل کیا۔ یہاں تک کہ اس نے OTP ون ٹائم پاس ورڈ بھی حاصل کرلیا۔ تھوڑی دیر بعد ویویک ریڈی کو احساس ہوا کہ وہ دھوکہ دہی کا شکار ہوگیا ہے۔ اس کو اطلاع فراہم ہوئی کہ 8مختلف تبادلوں میں ایک کھاتے سے 2 لاکھ روپئے صرف کرلئے گئے جس کے بعد اس نے راچہ کنڈہ سائبر کرائم سے رجوع ہوکر شکایت درج کروائی۔ پولیس نے شکایت پر تحقیقات کے بعد سنتوش کمار مودی کو نئی دہلی سے گرفتار کرلیا اور دھوکہ بازوں کی نشاندہی کرلی ہے، ایک ممبئی اور دوسرا دیوگڑھ میں روپوش بتایا گیا ہے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT