Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / منیر احمد جابر یوتھ ونگ عنبر پیٹ کانگریس کے صدر منتخب

منیر احمد جابر یوتھ ونگ عنبر پیٹ کانگریس کے صدر منتخب

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : منیر احمد جابر دوسری مرتبہ اسمبلی حلقہ عنبر پیٹ یوتھ کانگریس کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے ۔ راہول گاندھی کی ہدایت پر تلنگانہ یوتھ کانگریس کے لیے انتخابات منعقد ہورہے ہیں ۔ پہلے مرحلے میں گرام پنچایت اور اسمبلی حلقہ صدارت کے لیے انتخابات منعقد ہوئے ۔ صدر جمعیت العلماء تلنگانہ و آندھرا پردیش و سابق رکن قانون ساز کونسل حافظ پیر شبیر احمد کے فرزند پیر منیر احمد جابر دوسری میعاد کے لیے اسمبلی حلقہ عنبر پیٹ کے لیے یوتھ کانگریس صدر منتخب ہوئے ۔ انہوں نے اپنے حریف کو 357 ووٹوں کی اکثریت سے شکست دے دی ۔ ہریش 139 ووٹ حاصل کرتے ہوئے نائب صدر منتخب ہوئے ۔ سہیل ، مزمل حسین ، اسمعیل ، سومیا سنیل کمار اور سریکھا جنرل سکریٹریز کی حیثیت سے منتخب ہوئے ۔ عنبر پیٹ ڈیویژن یوتھ کانگریس صدر کی حیثیت سے وسیم اور گول ناکہ یوتھ کانگریس ڈیویژن صدر کی حیثیت سے محسن منتخب ہوئے ۔

TOPPOPULARRECENT