Tuesday , May 30 2017
Home / کھیل کی خبریں / منیش پانڈے زخمی‘ کارتک ہندوستانی ٹیم میں شامل

منیش پانڈے زخمی‘ کارتک ہندوستانی ٹیم میں شامل

ممبئی ۔19 مئی (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستان نے زخمی  منیش پانڈے کی جگہ دنیش کارتک کو رانجی ٹرافی میں شاندار کارکردگی کی بدولت آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے اپنے ا سکواڈ میں شامل کر لیا۔ واضح رہے کہ سن رائزرز حیدر آباد کے خلاف آئی پی ایل ایلی منیٹر میچ سے قبل کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے منیش پانڈے زخموں کا شکار ہوگئے تھے۔

رونالڈو نے 46 سالہ قدیم ریکارڈ توڑدیا
میڈرڈ ۔19 مئی (سیاست ڈاٹ کام )رئیل میڈرڈ کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے یورپین لیگز کی تاریخ میں زیادہ گولز کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ رونالڈو نے اسپینش لالیگا میں سیلٹا ویگو کیخلاف میچ میں دو گول کر کے سابق انگلش فٹ بالر جمی گریوز کا 46 سال قدیم ریکارڈ توڑ دیا۔ جمی گریوز نے یورپین لیگز میں مختلف کلبوں کی نمائندگی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 366گول کئے تھے جبکہ رونالڈو نے 367گول کر کے انہیں پیچھے چھوڑ دیا، جیرڈ ملر 365گولز کے ساتھ تیسرے اور لیونل میسی 346گولز کیساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT