Monday , September 25 2017
Home / دنیا / منیلا سلم آتشزدگی میں 9 افراد ہلاک

منیلا سلم آتشزدگی میں 9 افراد ہلاک

منیلا ۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) منیلا کے متعدد سلم علاقوں میں سے ایک میں آتشزدگی کے واقعہ میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ حیرت انگیز طور پر گذشتہ تین ہفتوں کے دوران آتشزدگی کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ دماینگ لاگی نامی جھونپڑ پٹی علاقہ میں لوگ بدحواس یہاں سے وہاں بھاگ رہے تھے اور اپنے جلتے ہوئے جھونپڑں سے فرنیچر، کپڑے اور دیگر سازوسامان سمیٹنے کی کوشش کررہے تھے۔ اسی دوران ایک 43 سالہ رکشہ راں نے کہا کہ آگ اتنی تیزی سے بڑھی کی منٹوں میں اس نے پورے علاقہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

TOPPOPULARRECENT