Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / منیلا میں مزید 26 مجرموں کی ہلاکت

منیلا میں مزید 26 مجرموں کی ہلاکت

منیلا، 17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن کی راجدھانی منیلا میں مجرموں اور نشیلی اشیاء کے اسمگلروں کے خلاف چلائی گئی زبردست مہم میں کل رات پولیس نے کم از کم 26 مجرموں کو مار گرایا۔ اس ہفتہ پولیس کی مجرموں کے خلاف یہ دوسری بڑی مہم ہے ۔منیلا پولیس کے ترجمان کرنل ارون مارگاریزو نے اس مہم کی اطلاع دیتے ہوئے آج بتایا کہ یہ مہم چہارشنبہ کی شب کو شروع کی گئی تھی اور یہ ‘ایک وقت کی بڑی مہم’ ہے اور ان مجرموں کو مرنا ہی تھا کیونکہ انہوں نے پولیس کے سامنے خودسپردگی کے بجائے ان پر حملہ کرنے کا راستہ منتخب کیا۔ پولیس کی یہ مہم صرف نشیلی اشیاء کے اسمگلروں کے خلاف ہی نہیں ہے بلکہ دیگر مجرموں کیلئے بھی ہے جو سرقہ ،ڈکیتی اور دوسرے جرائم میں سرگرم رہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر یہ مجرم پولیس کارروائی کی مخالفت کریں گے اور خودسپردگی نہیں کریں گے تو انہیں کوئی نہیں بچا سکتا۔یہ مہم صدرڑوڈریگو ڈوٹرٹے کے سخت احکامات کے تحت چلائی جا رہی ہے ۔ اس کارروائی کے دوران 109 جرائم پیشہ افراد کو، جن میں گلی محلوں میں منشیات بیچنے والے بھی شامل ہیں، گرفتار کیا گیاپیر اور منگل کی درمیانی رات کے ان چھاپوں میں پولیس نے صوبے بولاکان سے درجنوں ہتھیار بھی ضبط کئے۔

TOPPOPULARRECENT