Sunday , October 22 2017
Home / عرب دنیا / منیٰ بھگدڑ میں جاں بحق ہونے والوں کی اصل تعداد 2411

منیٰ بھگدڑ میں جاں بحق ہونے والوں کی اصل تعداد 2411

دوبئی ۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں حج بیت اللہ کے موقع پر ماہ ستمبر میں منی میں بھگدڑ کا جو سانحہ پیش آیا تھا، اس میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2411 بتائی گئی ہے جو ستمبر میں سعودی مملکت کی جانب سے جاں بحق ہونے والوں کی بتائی گئی تعداد سے تین گنا زیادہ ہے۔ یاد رہے کہ سالانہ حج کے موقع پر سعودی عرب میں ماضی میں بھی متعدد سانحے رونما ہوچکے ہیں لیکن ستمبر 2015ء میں پیش آئے بھگدڑ کے سانحہ کو اب تک کا بدترین سانحہ تصور کیا جارہا ہے جبکہ اس سانحہ سے صرف کچھ ہفتہ قبل ہی مکتہ المکرمہ میں کرین گرنے سے کئی افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT