Thursday , August 24 2017
Home / عرب دنیا / منیٰ سانحہ: جاں بحق زائرین کی تعداد 1800 ہوگئی

منیٰ سانحہ: جاں بحق زائرین کی تعداد 1800 ہوگئی

ریاض۔ 17 اکٹوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی حکام نے رواں برس مناسکِ حج کی ادائیگی کے دوران پیدا ہونے والی بھگدڑ میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد دوگنا سے بھی زائد بتائی ہے۔ 24 ستمبر کی بھگدڑ میں ہلاک ہونے والے زائرین کی سرکاری تعداد 769 سے بڑھا کر اب پہلی مرتبہ 1807 کر دی گئی ہے۔ ابھی بھی درجنوں زائرین لاپتہ ہے۔ سن 1990 ء میں ہونے والی بھگدڑ میں 1426 زائرین ہلاک ہوئے تھے۔ رواں برس کی بھگدڑ میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ایرانی زائرین کی ہوئی تھیں جو 465 بتائی گئی ہیں۔ سعودی عرب کے شاہ سلمان نے بھگدڑر کی حکومتی تفتیش کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس سال رونما ہونے والے اس سانحے کو تاریخ کا اس نوعیت کا بدترین واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT