Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / منیٰ سانحہ : جاں بحق ہندوستانی حجاج کی تعداد 114 ہوگئی، 10 لاپتہ

منیٰ سانحہ : جاں بحق ہندوستانی حجاج کی تعداد 114 ہوگئی، 10 لاپتہ

نئی دہلی ۔ /11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) منیٰ سانحہ میں جاں بحق ہونے والے ہندوستانی حجاج کرام کی تعداد بڑھ کر 114 ہوگئی ہے جبکہ 10 شہریوں کا ہنوز پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ وزیر امور خارجہ سشما سواراج نے آج ٹوئٹر پر لکھا کہ منیٰ بھگدڑ میں افسوسناک طور پر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اب 114 ہوگئی ہے جبکہ 10 لاپتہ ہیں ۔ منسٹر آف اسٹیٹ امور خارجہ وی کے سنگھ گزشتہ ہفتہ سعودی عرب میں تھے تاکہ لاپتہ ہندوستانیوں کی شناخت ہوسکے ۔ /24 ستمبر کو پیش آئے اس بھگدڑ سانحہ میں ایک ہزار سے زائد حجاج کرام جاں بحق ہوئے ہیں ۔جاریہ سال حج کے دوران دو سانحے پیش آئے ۔ /11 ستمبر کو حرم شریف میں کرین منہدم ہونے سے تقریباً 100 سے زائد حجاج بشمول 11 ہندوستانی جاں بحق ہوئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT