Saturday , June 24 2017
Home / دنیا / منی بس کو حادثہ ، 32 اسکولی بچے زخمی

منی بس کو حادثہ ، 32 اسکولی بچے زخمی

بیجنگ ۔ 24 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام): جنوبی چین میں سڑک کے کنارے ایک بڑے گڑھے میں ایک منی بس کے الٹ جانے سے اس میں سوار کنڈرگارٹن کے 32 بچے زخمی ہوگئے ۔ ژینہوا کے مطابق منی بس کو کرائے پر لیا گیا تھا جو بچوں کو پکنک پر لیجارہی تھی تاہم لنگوئی ڈسٹرکٹ میں سڑک کے کنارے ایک بڑے گڑھے میں منی بس جاگری جس میں بچے زخمی ہوگئے ۔ انہیں فوری طور پر قریبی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی سہولیات فراہم کی گئیں ۔ منی بس میں صرف 11نشستیں تھیں جبکہ حادثہ کے وقت اس میں 34 افراد بشمول ڈرائیور سوار تھے ۔ ڈرائیور کو لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے کی پاداش میں گرفتار کرلیا گیا۔

 

مانچسٹر حملہ کی سلامتی کونسل نے
سخت الفاظ میں مذمت کی
اقوام متحدہ۔ 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مانچسٹر میں ہوئے خودکش حملے کی آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سخت الفاظ میں مذمت کی اور اسے ایک بہیمانہ اور بزدلانہ عمل‘‘ سے تعبیر کیا۔ سلامتی کونسل کے مطابق عالمی دہشت گردی اس وقت عالمی امن اور سلامتی کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن چکی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے مانچسٹر ارینا میں ایک موسیقی ریز پروگرام میں شرکت کیلئے آئے ہوئے ناظرین کو نشانہ بنانے کے اس عمل کی شدت مذمت کی۔ یاد رہے کہ لیبیائی نژاد شہری سلمان عابدی جو ایک خودکش حملہ آور تھا، کے ذریعہ کئے گئے حملے میں 22 افراد اس وقت ہلاک ہوگئے جب امریکی پاپ اسٹار ایریانا گرانڈے کا شو جاری تھا اور نوجوانوں کی اکثریت شو سے محظوظ ہورہی تھی۔ دولت اسلامیہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT