Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / : منی لانڈرنگ کیس: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سرینگر میں دھاوے

: منی لانڈرنگ کیس: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سرینگر میں دھاوے

سری نگر 10اگست (سیاست ڈاٹ کام ) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں دھاوؤں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جمعرات کو ایک مقامی تاجر کی رہائش گاہ اور اُن کی جانب سے چلائی جارہی ٹور اینڈ ٹراویل ایجنسی کے دفتر پر چھاپہ مار ا ۔اس سے قبل ای ڈی نے 6 اگست کو سری نگر میں محمد اسلم وانی نامی شخص کو حراست میں لیاتھا۔ اُنھیں فوری نئی دہلی منتقل کیا گیا تھا جہاں ایک عدالت نے 14 اگست تک ریمانڈ پر ای ڈی کے حوالے کردیا۔ذرائع نے بتایا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ایک ٹیم نے جمعرات کو یہاں مقامی کرائم برانچ کے اہلکاروں کے ہمراہ تاجر عاشق احمد شیخ کی رہائش گاہ اور آفس پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی۔خیال رہے کہ سری نگر میں گذشتہ دو مہینوں کے دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے علاوہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے بھی چھاپہ مار کاروائیاں انجام دیں۔ جہاں ای ڈی منی لانڈرنگ یا حوالہ کیس ، وہیں این آئی اے دہشت گردوں کو فنڈس فراہم کرنے کے کیس کی تحقیقات کررہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT