Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / منی ٹرانسفر ایجنسی کے پروپرائٹر پر حملہ کرنے والے گرفتار

منی ٹرانسفر ایجنسی کے پروپرائٹر پر حملہ کرنے والے گرفتار

حیدرآباد ۔ /4 مئی (سیاست نیوز) کاٹے دھن علاقہ میں آن لائین منی ٹرانسفر ایجنسی کے پروپرائیٹر پر قاتلانہ حملے اور رقم لوٹنے کی ناکام کوشش میں ملوث دو افراد کو سائبرآباد پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ کمشنر پولیس سائبر آباد مسٹر سی وی آنند نے بتایا کہ /2 مئی کو 25 سالہ راہول شرما اور اس کا ساتھی 24 سالہ وکاس کمار جاٹ جن کا تعلق اترپردیش سے ہے نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے آن لائین منی ٹرانسفر جی او سنسار ادارہ کے پروپرائیٹر ایم پرساد پر اچانک فائرنگ کرکے وہاں سے فرار ہوگئے تھے ۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں سنسنی پیدا ہوگئی تھی ۔ سائبر آباد پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے تلاشی کا آغاز کردیا تھا ۔ اس سلسلے میں سائبر آباد پولیس کی خصوصی ٹیموں نے مذکورہ دو افراد کو اندرون 24 گھنٹے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی اور ان کے قبضے سے دیسی ساختہ بندوق برآمد کرلیا ۔ مسٹر سی وی آنند نے بتایا کہ اترپردیش سے تعلق رکھنے والا راہول شرما مذکورہ ادارہ پہونچ کر رقم کی منتقلی کے بہانے پرساد پر فائرن کی اور وہاں سے نقد رقم کے لوٹنے کی ناکام کوشش کی ۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمین نے اترپردیش کے ضلع ایٹا سے دیسی ساختہ بندوق اور کارتوس 1500 روپئے میں حاصل کئے اور اسے لوٹنے کی غرض سے اپنے قبضے میں رکھا ۔ پولیس نے گرفتار ملزمین کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT