Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / منی پور میں ایروم شرمیلا کی رہائی

منی پور میں ایروم شرمیلا کی رہائی

سیاست میں داخل ہوکر چیف منسٹر بننے کا اعلان
امپھال۔/9اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) منی پور کی خاتون آہن ایروم شرمیلا جو کہ ریاست میں قانون خصوصی اختیارات برائے مسلح افواج (AFSPA ) کی تقسیم کے مطالبہ پر گذشتہ 16سال سے بھوک ہڑتال کررہی تھیں ایک اقرار نامہ پر دستخط کے بعد عدالت نے رہا کردیا۔ تاہم 44سالہ جہد کار یہاں جواہر لعل نہرو انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس کے جیل وارڈ سے باہر نہیں آسکیںکیونکہ رہائی کے احکامات ہنوز جاری نہیں کئے گئے ہیں۔ شرمیلا نے آج صبح 11بجے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت واقع امپھال ویسٹ میں حاضر ہوئیں جہاں پر انہیں 10 ہزارروپئے کا شخصی مچلکہ پیش کرنے پر رہا کردیا گیا۔ اگرچیکہ شرمیلا نے کمرہ عدالت سے باہر آنے کے بعد میڈیا سے مخاطب کرنے والی تھیں لیکن زبردست ہجوم اور افراتفری کے باعث پولیس نے انہیں فی الفور ہاسپٹل کے جیل وارڈ میں منتقل کردیا۔ واضح رہے کہ شرمیلا نے 15یوم قبل یہ اعلان کیا تھا کہ آج اپنی طویل بھوک ہڑتال ختم کرتے ہوئے سیاست میں داخل ہوں گی اور اپنے ایک عاشق کے ساتھ شادی کریں گی جبکہ انتخابی مقابلہ کرتے ہوئے منی پور کی چیف منسٹر بن جائیں گی۔

TOPPOPULARRECENT