Monday , June 26 2017
Home / Top Stories / منی پور میں بی جے پی کی پہلی حکومت کی تشکیل

منی پور میں بی جے پی کی پہلی حکومت کی تشکیل

بیرین سنگھ کی بحیثیت چیف منسٹر حلف برداری، مودی کی مبارکباد
امپھال ۔ 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) منی پور اسمبلی انتخابات میں معلق ایوان تشکیل پائے جانے کے بعد اس ریاست میں بی جے پی کی قیادت میں قائم کی جانے والی پہلی حکومت کے چیف منسٹر کی حیثیت سے این بیرین سنگھ نے آج اپنے عہدہ کا حلف لیا۔ گورنر نجمہ ہپت اللہ نے راج بھون میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں بیرین سنگھ کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ بی جے پی اور اس کی حلیف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے دیگر 8 وزراء نے بھی چیف منسٹر کے ساتھ حلف لیا۔ ان میں ان پی پی کے وائی وجئے کمار بھی شامل ہیں جنہیں ڈپٹی چیف منسٹر کی حیثیت سے نامزد کیا گیا ہے۔ بی جے پی کے بسواجیت سنگھ، نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) جیئنتا کمار سنگھ، ایل ہوا کپ اور این کیاسبی  ای، ناگاپیپلز فرنٹ  کے ایل ڈیکھو اور ایل جے پی کے کرم شیام دیگر وزراء ہیں۔ کانگریس سے انحراف کرتے ہوئے بی جے پی میں شامل ہونے والے رکن شیام کمار کو بھی وزیر کی  حیثیت سے حلف دلایا گیا ہے۔ حلف برداری کی اس تقریب میں سبکدوش چیف منسٹر و کانگریس لیڈر ایبوبی سنگھ کے علاوہ بی جے پی کے جنرل سکریٹری رام مادھو، آسام سے تعلق رکھنے والے وزیر ہیمنت بسوا سرما اور دوسرے موجود تھے۔ حلف برداری تقریب میں بی جے پی کے صدر امیت شاہ اور مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو کی شرکت مقرر تھی جس کیلئے وہ دہلی سے یہاں پہنچ رہے تھے لیکن درمیانی راستہ میں طیارہ کے انجن میں تکنیکی خرابی پیدا ہوجانے کے بعد طیارہ دوبارہ دہلی واپس ہوگیا اور وہ امپھال نہیں پہنچ سکے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے نئے چیف منسٹر بیرین سنگھ کو ان کی حلف برداری پر مبارکباد دی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT