Monday , June 26 2017
Home / ہندوستان / منی پور میں دو عسکریت پسند گرفتار

منی پور میں دو عسکریت پسند گرفتار

امپھال، 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) منی پور کے تھابل ضلع میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے کانگلئی پاک کمیونسٹ پارٹی (کے پی سی) کے دو انتہا پسندوں کو گرفتار کیا ہے اور مختلف مقامات سے دو بم برآمد کئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ 2 آسام رائفلز اور ریاستی پولیس نے کل رات نو بجے چلائے گئی ایک مہم کے دوران کے پي سي کے دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا۔ ان کی شناخت ٹی جیمز اور ٹی سرجیت کے طور پر ہوئی ہے ۔ دونوں اگاہی کے کام میں شامل تھے ۔ پولیس نے ان کے پاس سے پستول اور دھماکہ خیز مواد برآمد کئے ہیں۔ پولیس نے لاملائی نگر کونسل کے نائب صدر ایم ہیلیدروکے لاملائی اوانگ لیکائی رہائشی احاطے کے قریب ایک طاقتور بم برآمد کیا۔ دوسرا بم ممبر اسمبلی کے بیرین سنگھ کے یہاں کام کرنے والے ایک ملازم کے لاملائی میائی لکائی علاقے میں واقع گھر کے دروازے کے پاس برآمد کیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT