Thursday , June 29 2017
Home / ہندوستان / منی پور میں زلزلہ، اتراکھنڈ میں چوکسی

منی پور میں زلزلہ، اتراکھنڈ میں چوکسی

نئی دہلی ۔ 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اوسط شدت کے زلزلہ کا جھٹکہ جس کی شدت ریختر پیمانہ پر 5.2 ریکارڈ کی گئی، آج منی پور کو دہلا دینے کی وجہ بن گیا۔ 5:32 بجے دوپہر یہ جھٹکہ چوڑا چندرپور ضلع میں محسوس کیا گیا۔ کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر اطلاع نہیں ملی۔ سکم میں 3:09 بجے شب کو ایک زلزلہ کا جھٹکہ جس کی شدت 3.5 تھی، محسوس کیا گیا تھا۔ دہرہ دون سے موصولہ اطلاع کے بموجب اتراکھنڈ میں امکانی زلزلہ کے بارے میں عوام کو خبردار کرنے کیلئے سائرن بجائے گئے۔ اتراکھنڈ میں پہلے ہی سے 84 سینسرس زلزلہ محسوس کرنے کیلئے لگائے جاچکے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT