Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / منی پور میں سیلاب 131 کروڑ روپئے کا نقصان

منی پور میں سیلاب 131 کروڑ روپئے کا نقصان

امپھال ۔12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) منی پور کو سیلاب سے تقریباً 131 کروڑ روپئے کا نقصان پہنچا جبکہ ماہ مئی کے اواخر میں سمندری طوفان مورا ریاست سے ٹکراگیا تھا۔ آفات سماوی کے انتظام اور راحت رسانی کے پرنسپال سکریٹری ایم ایچ خان نے انکشاف کیا کہ زمین کھسکنے کے واقعات وغیرہ سے جو سیلاب کا نتیجہ تھے، ریاست کو تقریباً 131 کروڑ روپئے کا نقصان پہنچا۔ سیلاب کا بحران اور زمین کھسکنے کے واقعات کا آغاز 29 مئی کو سمندری طوفان مورا کے ریاست سے ٹکرانے کے ساتھ ہوا جس کے زیر اثر تقریباً 10 دن تک موسدلادھار بارش جاری تھی۔ وسط جون میں دوبارہ سمندری طوفان آئے جو مزید 10 دن جاری رہے جس کی وجہ سے صورتحال مزید ابتر ہوگئی۔ 29 جون سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہوا جس کی وجہ سے جائیداد، زراعت، اراضی، روڈ ٹرانسپورٹ شعبہ اور دیگر شعبوں کو زبردست نقصان پہنچا۔ مرکزی حکومت سے مدد طلب کرلی گئی۔ 76 راحت رسانی کیمپوں میں 30 متاثرہ افراد کی مدد کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT