Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / منی پور میں 2مسخ شدہ نعشیں دستیاب

منی پور میں 2مسخ شدہ نعشیں دستیاب

امپھال۔/3نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) منی پور کے ضلع تھوبال میں ایک رکن اسمبلی کے مکان کے قریب کل شب پیش آئے طاقتور بم دھماکہ کے مقام پر دو مسخ شدہ نعشیں دستیاب ہوئیں۔ پولیس نے بتایا کہ ایم ایل اے میگا چندا سنگھ کے حلقہ اسمبلی میں موضع پایری پوک میں یہ دھماکہ ہوا تھا۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ دو نوجوان جن کی نعشیں دستیاب ہوئی ہیں موٹر سیکل پر بم لے جارہے تھے کہ دھماکہ سے ان کے پرخچے اُڑ گئے۔ گاڑی کے بعض پارٹس رکن اسمبلی کی قیامگاہ کے باب الداخلہ کے قریب پائے گئے۔ تاہم دھماکے کے وقت رکن اسمبلی مکان میں موجود نہیں تھے۔ پولیس نے ایک مہلوک کی شناخت اس کے ڈرائیونگ لائسنس کے ذریعہ کرلی ہے جو کہ چند سال قبل عسکریت پسند تنظیم میں شمولیت اختیار کرلی تھی تاہم دوسرے مہلوک کی شناخت نہیں کی جاسکی۔

TOPPOPULARRECENT