Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / منی پور میں 2مسلم نوجوانوں کا بہیمانہ قتل۔غیر معینہ کرفیو نافذ

منی پور میں 2مسلم نوجوانوں کا بہیمانہ قتل۔غیر معینہ کرفیو نافذ

امپھال۔/12اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) منی پور کے مغربی ضلع امپھال میں 2مسلم نوجوانوں کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کے دوران 10 افراد بشمول 3پولیس کمانڈوز زخمی ہوگئے۔ جبکہ احتجاجیوں کے ایک گروپ نے اندھادھند فائرنگ کرتے ہوئے پولیس کے ساتھ متصادم ہوگیا۔ سرکاری حکام نے امن و قانون کی صورتحال بگڑنے کے اندیشے سے غیر معینہ مدت کا کرفیو نافذ کردیا ہے۔ یہ پرتشدد واقعہ پیر کے دن صبح 10 بجے امپھال ویسٹ ڈسٹرکٹ کے  کونچھکمیں پیش آیا۔ ضلع مجسٹریٹ نے کشیدہ صورتحال کے پیش نظر میناگ امپھال کو نچھک اور قرب و جوار کے علاقوں میں فی الفور کرفیو نافذ کردیا۔ دیہاتیوں کے دو گروپوں میں تصادم کے دوران 9 مکانات اور دکانات نذر آتش کردیئے گئے۔ گزشتہ 15دنوں میں فرقہ وارانہ جھڑپ کے واقعات پیش آئے جس میں 2مسلم لڑکے ہلاک اور ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ تاہم مسلم لڑکوں کی ہلاکت کے سلسلہ میں کوئی ایف آئی آر درج نہیں کروائی گئی جنہیں 9اپریل کو مار مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔ جس کے خلاف مسلمانوں کے ایک گروپ نے احتجاج کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT