Thursday , July 27 2017
Home / سیاسیات / منی پور چناؤ کے اختتامی مرحلہ کی مہم ختم، کل پولنگ

منی پور چناؤ کے اختتامی مرحلہ کی مہم ختم، کل پولنگ

امپھال 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) منی پور اسمبلی کے دوسرے اور آخری مرحلہ کی انتخابی مہم آج سہ پہر 3 بجے اختتام پذیر ہوئی جبکہ 60 رکنی ایوان میں سے 22 نشستوں کے لئے چہارشنبہ 8 مارچ کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ دوسرے مرحلہ میں جملہ 98 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ اِس مرحلہ میں پہاڑی علاقوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ شمال مشرقی ریاست کی سیاست کے تقریباً تمام بڑے ناموں بشمول چیف منسٹر اوکرم ایبوبی سنگھ، ڈپٹی سی ایم گائی کھنگم اور جہت کار سے سیاستداں بننے والی ایروم چانو شرمیلا کی انتخابی قسمت کا اِس مرحلہ میں فیصلہ ہوجائے گا۔ شرمیلا نے ریاست سے افسپا کی تنسیخ کے لئے 16 سال بھوک ہڑتال کی اور اب پہلی مرتبہ انتخابی میدان میں آئی ہیں۔ اُنھوں نے تھوبل حلقہ میں خود چیف منسٹر ایبوبی سنگھ کا سامنا ہے۔ووٹنگ کا پہلا مرحلہ 4 مارچ کو 38 نشستوں کے لئے منعقد ہوا تھا جس میں 84 فیصد رائے دہی ریکارڈ کی گئی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT