Tuesday , March 28 2017
Home / Top Stories / منی پور کی اولین مسلم خاتون امیدوار کے آہنی عزائم

منی پور کی اولین مسلم خاتون امیدوار کے آہنی عزائم

امپھال ، 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن لڑنے کے ارادے پر اپنے خلاف فتویٰ جاری ہونے کے باوجود منی پور کی اولین مسلم خاتون امیدوار ناظمہ بی بی نے کہا ہے کہ وہ گھریلو تشدد کے خلاف اپنی لڑائی اور مسلم خواتین کی بہبود کیلئے کام جاری رکھیں گی۔ ناظمہ نے نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ ’’مجھے میری زندگی کی فکر نہیں، لیکن جب تک زندہ رہوں، گھریلو تشدد کے خلاف میری لڑائی اور سماج میں مسلم خواتین کی سماجی بھلائی کے حق میں کام جاری رکھوں گی۔ میری زندگی بچپن سے ہی جدوجہد سے پُر رہی ہے، مجھے کوئی خطرات کا خوف نہیں ہے۔‘‘ ایروم شرمیلا کی پی آر جے اے پارٹی نے ناظمہ کو امیدوار بنایا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT