Tuesday , May 23 2017
Home / ہندوستان / منی پور کی دوبارہ رائے دہی میں 98 فیصد ریکارڈ پولنگ

منی پور کی دوبارہ رائے دہی میں 98 فیصد ریکارڈ پولنگ

امپھال 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) 34 مراکز رائے دہی پر جو منی پور کے تین اضلاع میں واقع ہیں، پہلے مرحلہ 4 مارچ کو رائے دہی منعقد کی گئی تھی، آج دوبارہ پولنگ ہوئی اور 89 فیصد رائے دہی کے ذریعہ ایک ریکارڈ قائم ہوا۔ منی پور کے چیف الیکٹورل آفیسر ویویک کمار دیوانگن نے کہاکہ 34 مراکز رائے دہی پر اختتام کے بعد 89 فیصد ریکارڈ پولنگ درج کی گئی۔ اُنھوں نے کہاکہ کل ایک مرکز رائے دہی پر دوبارہ رائے دہی ہوگی کیوں کہ  یہاں سے بدعنوانیوں کی اطلاعات وصول ہوئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے بھی 27 مراکز رائے دہی پر جو 22 اسمبلی انتخابی حلقوں میں قائم ہیں جہاں دوسرے مرحلہ کے انتخابات میں 8 مارچ کو رائے دہی ہوئی تھی، برقی بدعنوانیوں کی شکایات کے بعد کل دوبارہ رائے دہی کا حکم جاری کیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT