Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / منی پور کے عوام کی رواداری کی ستائش: صدر جمہوریہ

منی پور کے عوام کی رواداری کی ستائش: صدر جمہوریہ

کھونگ جوم ( منی پور )۔/23اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے منی پور کے عوام کی رواداری اور کثرت میں وحدت کے علاوہ اجتماعیت کیلئے ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی معنوں میں منی پور ہندوستان کا تاج ہے ۔ یہ اپنی تہذیب اور ثقافت ، یہاں کی خوبصورتی اور مرد وخواتین کی شجاعت کیلئے ہی نہیں بلکہ رواداری ، کثرت میں وحدت اور اجتماعیت کیلئے بھی اپنا منفرد مقام رکھتی ہے۔ صدر جمہوریہ یہاں یوم کھونگ جوم کے موقع پرخطاب کررہے تھے۔ ہر سال اس دن ریاست کے ان بہادر سپوتوں کو خراج پیش کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی سرزمین کی خاطر جان کی قربانی دی۔ صدر جمہوریہ نے کھونگ جوم جنگی یادگار کا افتتاح کیا اور یہاں پھول چڑھائے۔

TOPPOPULARRECENT