Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / منے گوڑہ میں 24 اپریل کو دوبدو پروگرام

منے گوڑہ میں 24 اپریل کو دوبدو پروگرام

ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں اور رکن اسمبلی پرگی کی شرکت
پرگی ۔ 11 اپریل ۔ ( سیاست نیوز) ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان نے اپنے دورہ پرگی کے موقع پر رکن اسمبلی رام موہن ریڈی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور 12 فیصد تحفظات کے بشمول مسلمانوں کے مختلف مسائل پر بات کی ۔ انھوں نے کہاکہ روزنامہ سیاست کی جانب سے شروع کردہ 12 فیصد تحفظات کی تحریک اب پوری ریاست کے مسلمانوں کی آواز بن چکی ہے ۔ اس سلسلے میں حکومت سے وعدہ وفا کرنے اور ٹھوس اقدامات کرنے کے مطالبے کئے جارہے ہیں اور مختلف طریقوں سے احتجاج کئے جارہے ہیں چونکہ تحفظات مسلمانوں کادستوری و جمہوری حق ہے ، اس لئے حکومت کو چاہئے کہ وہ فوری بی سی کمیشن قائم کرتے ہوئے مسلمانوں کے ساتھ انصاف کرے ۔ اس موقع پر مسلمانوں کی ایک کثیرتعداد پر مشتمل وفد نے ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں سے ملاقات کی اور رشتوں کو طئے کرنے کیلئے دوبدو پروگرام کے انعقاد سے متعلق بات کی ۔ چنانچہ اس مشاورت میں یہ بات طئے پائی کہ ایم ڈی ایف و روزنامہ سیاست کے زیراہتمام پرگی ، کوڑنگل ، وقارآباد اور چیوڑلہ کے مسلمانوں کیلئے منے گوڑہ کے ایک وسیع شادی خانہ میں 24 اپریل اتوار کو صبح 10 بجے تا 4 بجے شام دوبدو پروگرام زیرصدارت جناب زاہد علی خاں منعقد ہوگا جس میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے رکن اسمبلی رام موہن ریڈی ، ضلع ایس پی رما راجیشوری ، سید وقار الدین منیجنگ ڈائرکٹر ریڈروز گروپ آف کمپنیز شرکت کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT