Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مواضعات کو ترقی کیلئے سماجی قائدین آگے آئیں

مواضعات کو ترقی کیلئے سماجی قائدین آگے آئیں

جگنان پلی میں ہریتا ہارم پروگرام ‘ وزیرصحت ڈاکٹر لکشما ریڈی کا خطاب

جڑچرلہ ۔ 20 اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مواضعات میں ترقی کے لئے ہر سماجی قائدین کو آگے آنے کی ضرورت ہے ۔ اس سلسلہ میں آج جڑچرلہ حلقہ اسمبلی جگنان پلی موضع اورکنڈہ پیٹ منڈل میں ہریتا ہارم پروگرام کا نعقاد عمل میں آیا ۔ آج وزیر صحت ڈاکٹر لکشما ریڈی نے ایک ہریتا ہارم پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ مواضعات میں ترقی کے لئے تعلیم یافتہ نوجوان مل جھل کر اس موضع کی ترقی کے لئے سماجی قائد آگے آنے پر کافی مسرت کی بات ہے ۔ ان نوجوان نے کہاکہ آج کے دور میں سیاست کو دوررکھ کر مواضعات کی ترقی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے جس کے ضمن میں آج ان نوجوانوں کی جانب سے اس موضع کو ترقی کرنے کے لئے سیاسی قائدین و سماجی قائدین مل کر اس جگنان پلی سیوا سمیتی کا تیار کر کے آج اس موضع کے لئے آگے آنے پر میری طرف سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ آج تلنگانہ حکومت غریب عوامی کی بھلائی کے لئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے جس میں شادی مبارک ‘کلیان لکشمی کے تحت فی کس کو 50 ہزار سے لیکر 75,116/- روپئے تقسیم کئے جا رہے ہیں اس کے علاوہ ہاسٹل کے طلباء کو باریک چاول کے کھانے کا نظم بھی رکھا گیا ہے ۔ تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد نئے پراجکٹوں کی تعمیر ی کاموں کو روکنے کے لئے مقامی سیاسی قائدین کا کوئی حق نہیں ہوتا ۔ ان پراجکٹوں کی تعمیری سے ہر زرعی کسان کی آبپاشی کے لئے مفت پانی سیراب کیا جا رہا ہے لیکن آج کی غریب عوام کو اس سے کافی فائدہ ہوسکتا ہے ۔ تلنگانہ آبپاشی پراجکٹ کے تعمیری کاموں میں داخل کرنے کا کوئی حق نہیں ہوتا ۔ اس ضمن میں وزیر صحت نے مقامی مسلم اقلیتی نوجوان کے مسائل کو جلد سے جلد حل کرنے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر محمد خواجہ ‘ محمد برہان ‘ مقامی تحصیلدار ‘ زیڈ پی ٹی سی ‘ ایم پی پی ‘ کے علاوہ مقامی سرکل انسپکٹر ‘مقامی سب انسپکٹر پولیس کا ماحول بندوبست موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT