Friday , October 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مواضعات کو پینے کا پانی فراہم کریں

مواضعات کو پینے کا پانی فراہم کریں

یلاریڈی /20 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عہدیدار تمام مواضعات میں دورہ کرتے ہوئے پینے کے پانی کے مسائل حل کرنے یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے ہدایت دی ۔ منڈل تاڑوائی مستقر پر منعقد پریشد آفس میں منڈل پریشد صدر بسنتا کی زیر صدارت منعقدہ جنرل باڈی اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے رکن اسمبلی نے مزید کہاکہ تمام مواضعات میں کتنی پائپ لائین کی ضرورت ہے ۔ جس پر محکمہ آبرسانی AE مسٹر سریکانت نے بتایا کہ 18 کیلو میٹر پائپ لائین کی ضرورت ہے ۔ منڈل کے کرڈپلی ، ارگنڈہ ، کرشناجی واڑی ، گنڈارم ، کونڈاپور ، نندی واڑہ ، سنگوجی واڑی ، مواضعات کے تالابوں میں مشن کاکتیہ اسکیم کے کاموں میں بدعنوانیاں پیش آنے کی شکایتیں منڈل کے سرپنچ اور منڈل پریشد ارکان نے اجلاس بیان کیں ۔ منڈل کے ایرہ پہاڑ ، دیمی کلاں ، کنکل ، کرڈپل مواضعات میں ضامن روزگار اسکیم کے تحت نالے ، پانی جذب کرنے کے کھڈے ہی کھدوائے جارہے ہیں ۔ کام نہ کرنے والے فیلڈ اسسٹنٹ ، ٹیکنیکل اسسٹنٹ کو برخواست کرنے کا مشورہ دیا ۔ اس موقع پر ZPTCرکن شریمتی ساورتی MPDO شریمتی لکشمی تحصیلدار مسٹر گنگادھر DE مسٹر رام ریڈی ، سرپنچ فورم منڈل صدر مسٹر سائی ریڈی اور دوسرے موجود تھے ۔ رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے کھمم ضلع میں ہونے والے پلینری اجلاس میں کثرت سے شرکت کرنے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے تاڑوائی مستقر پر پارٹی آفس پر 15 ویں پلینری سے متعلقہ پوسٹرس کی اجرائی کی ۔

TOPPOPULARRECENT