Friday , May 26 2017
Home / دنیا / موافق اردغان ریالیاں روک دی گئی

موافق اردغان ریالیاں روک دی گئی

برلن ۔ 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی کے مقامی حکام نے آج ترکی وزراء کی جانب سے نکالی جانے والی ریالیوں کو روک دیا۔ ان ریالیوں کا مقصد ریفرنڈم کو فروغ دینا تھا۔ جس کے ذریعہ صدر رجب طیب اردغان کے اختیارات کو وسعت دینا تھا۔ جرمنی کے مقامی حکام نے مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے ریالیوں کو روک دیا۔ یونین آف یوروپین ترکش ڈیموکریٹس جمعرات کے دن ایک ریالی نکالنے والے تھے لیکن حکام نے منع کردیا۔ ترکی کے وزیرانصاف باقر بوزدق اس ریالی کی قیادت کررہے تھے۔ علحدہ طور پر ایک اور شہر کے حکام نے کہا کہ وہ بھی اتوار کو منعقد ہونے والے ایک پروگرام کیلئے یو ای ٹی ڈی کو یہاں ہال استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اس ہال میں ترکی کے وزیرمعیشت نشاط زیبق ریالی سے خطاب کرنے والے تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT