Sunday , October 22 2017
Home / جرائم و حادثات / موبائل فونس اور موٹر سیکل سارقین کی ٹولی گرفتار

موبائل فونس اور موٹر سیکل سارقین کی ٹولی گرفتار

حیدرآباد۔ 21 ۔ مارچ ( سیاست نیوز) پرتعیش زندگی گزارنے کیلئے موبائل فونس اور موٹر سیکلوں کے سرقہ میں ملوث 6 رکنی ٹولی بشمول دو بی ٹیک طالب علموں کو سنتوش نگر پولیس کے انسداد رہزنی ٹیم نے گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس مسٹر ستیہ نارائنا نے بتایا کہ اس ٹولی کا سرغنہ بی ٹیک طالب علم گیانیشور ریڈی ہے جو اپنے دیگر ساتھیوں 21 سالہ سریش ، 19 سالہ سائی کمار ، 19 سالہ بادل بھیم راج ، 18 سالہ مہیشورم گنیش ، 20 سالہ بی ٹیک طالب علم محمد صادق کو گرفتار کرلیا جو حیدرآباد و سائبر آباد کے علاقہ میر پیٹ ، حیات نگر ، سنتوش نگر میں موبائیل فون کی رہزنی ، موٹر سیکلوں کے سرقے اور دیگر اشیاء کے 12  سرقوں میں ملوث ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گیانیشور ریڈی دو موٹر سیکل میکانک سائی کمار اور گوپال کی مدد سے موٹر سیکل نقلی چابیوں سے کھول کر مسروقہ موٹر سیکل پر رہزنی کی وارداتیں انجام دینے کے بعد اندرون چند گھنٹے مسروقہ گاڑی کو اسی مقام پر دوبارہ رکھ دیا کرتے  تھے تاکہ گاڑی کا مالک پولیس سے شکایت نہ کرسکے۔ مذکورہ گرفتار افراد نے ونستھلی پورم صاحب نگر میں ایک کرایہ کا مکان حاصل کیا جہاں پر وہ اکثر شراب نوشی کے علاوہ اپنے گرل فرینڈ کے ساتھ وقت گزارا کرتا تھا ۔ پولیس نے گرفتار افراد کے قبضہ سے مسروقہ موٹر سیکلیں، موبائیل فونس ، لیاپ ٹاپس اور دیگر اشیاء برآمد کرتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش کرنے کے بعد جیل منتقل کردیا۔

TOPPOPULARRECENT