Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / موبائیل اور لیاب ٹاپس کا سارق گرفتار

موبائیل اور لیاب ٹاپس کا سارق گرفتار

حیدرآباد ۔ 10 اکٹوبر ۔ (سیاست نیوز)ایس آر نگر پولیس کی کرائم ٹیم نے لیاپ ٹاپس اور موبائیل فونس کے سرقہ میں ملوث ایک سارق کو گرفتار کرلیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس پنجہ گٹہ مسٹر ایم وینکٹیشورلو نے بتایا کہ 24 سالہ کے وجئے کرشنا متوطن ضلع پرکاشم نے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی تعلیم کو ترک کرنے کے بعد اُس نے سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ہونے لگا ۔ طلبہ کے ہاسٹلس کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے موبائیل فونس اور لیاپ ٹاپس کا سرقہ کرنے لگا ۔ اُنھوں نے بتایا کہ وجئے کرشنا خود کو طالب علم ظاہر کرتے ہوئے ہاسٹلس میں داخلہ لیا کرتا تھا اور موقع دیکھ کر طلبہ کے لیاپ ٹاپس اور موبائیل فونس کا سرقہ کرنے کے بعد فرار ہوجاتا ۔ ایس آر نگر پولیس نے ہوٹل کے قریب نصب کئے گئے سی سی ٹی وی کیمرے کے فوٹیج کی مدد سے وجئے کرشنا کی نشاندہی کی اور اُس کی گرفتار عمل میں آئی ۔ پولیس نے مذکورہ سارق کے قبضہ سے 9 مسروقہ لیاپ ٹاپس ، 4 موبائیل فونس جن کی مالیت 2.10 لاکھ روپئے ہے اُسے حاصل کرنے کے بعد عدالت میں پیش کرکے جیل روانہ کردیا۔

TOPPOPULARRECENT