Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / موبائیل ایپ کے ذریعہ واٹر بورڈ کی چار بڑی خدمات کی پیشکش

موبائیل ایپ کے ذریعہ واٹر بورڈ کی چار بڑی خدمات کی پیشکش

حیدرآباد ۔ 10 ۔ ستمبر : ( آئی این این ) : گاہکوں کو بہتر خدمات کی فراہمی کے سلسلے میں حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ ( ایچ ایم ڈبلیو ایس ایس بی ) نے اینڈرائیڈ پلیٹ فارم پر ابتدائی طور پر موبائیل ایپ کے ذریعہ کچھ خدمات کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے ۔ مجوزہ خدمات میں ٹینکر بکنگ ، آبرسانی سے متعلق شکایات کا رجسٹریشن اور سیوریج مسائل ، بل ایلرٹس ، بقایہ ادائی کے ایلرٹس اور موبائیل ایپ کے ذریعہ واٹر بل کی ادائیگی شامل ہیں ۔ اس سہولت کے لیے تمام ایچ ایم ڈبلیو ایس ایس بی کسٹمرس سے درخواست ہے کہ ایچ ایم ڈبلیو ایس ایس بی موبائیل ایپ گوگل پلے اسٹور سے ایچ ایم ڈبلیو ایس ایس بی کا نام اور منتخب کسٹمر ایپ تلاش کرتے ہوئے ڈاؤن لوڈ کریں ۔ موبائیل ایپ کے ذریعہ خدمات تک رسائی کے لیے کسٹمرس کو ان کا کنزیومر اکاونٹ نمبر (CAN) اور موبائیل نمبر ، ایچ ایم ڈبلیو ایس ایس بی کے پاس رجسٹر کروانا ہوگا ۔ رجسٹریشن پر ون ٹائم پاس ورڈ (OTP) کنزیومر کے رجسٹرڈ موبائیل نمبر پر آتھنٹیکشن کے لیے بھیجا جائے گا ۔ کامیاب لاگ ان کے بعد کنزیومرس مذکورہ خدمات سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT