Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / موبائیل صارفین کیلئے ایس ٹی ڈی چارجس ختم کرنے کی تجویز نہیں

موبائیل صارفین کیلئے ایس ٹی ڈی چارجس ختم کرنے کی تجویز نہیں

نئی دہلی 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) موبائیل صارفین کے لئے ایس ٹی ڈی چارجس ختم کرنے کی کوئی تجویز فی الحال زیرغور نہیں ہے۔ لوک سبھا میں آج وزیر ٹیلی کام روی شنکر پرساد نے کہاکہ حکومت موبائیل صارفین کے لئے ایس ٹی ڈی چارجس برخاست کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتی۔ انھوں نے کہاکہ فری نیشنل رومنگ کا سرویس فراہم کرنے والوں کی آمدنی پر جو اثر مرتب ہوگا اُس کا انحصار قیمتوں کے تفاوت، اِن کمنگ اور آؤٹ گوئنگ کالس میں خلل اور کیاریج چارجس کی برخاستگی پر ہے۔ سرکاری بی ایس این ایل نے فری اِن کمنگ وائس کال سہولت شروع کی ہے۔ انھوں نے کہاکہ تمام وائرلیس فراہم کرنے والی کمپنیوں کے پاس کم از کم ایک ایسا ٹیرف پلان ضرور ہے جس میں رومنگ کے دوران اِن کمنگ کالس فری رکھے گئے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ٹرائی کے اندازہ کے مطابق وائر لیس خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں پر اس کی وجہ سے سالانہ 16.27 کروڑ روپئے ریونیو کا اثر پڑے گا۔

TOPPOPULARRECENT