Tuesday , September 19 2017
Home / جرائم و حادثات / موبائیل فونس کے سرقہ و کلوننگ میں ملوث پانچ سارقین گرفتار

موبائیل فونس کے سرقہ و کلوننگ میں ملوث پانچ سارقین گرفتار

حیدرآباد /21 جون ( سیاست نیوز ) آٹو پیاسنجر کی توجہ ہٹاکر قیمتی موبائیل فونس کے سرقہ اور ان کلوننگ میں ملوث پانچ سارقین کو مشیرآباد پولیس کی کرائم ٹیم نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 سالہ محمد خان ساکن جہاں نما وٹے پلی ، 22 سالہ محمد امجد ساکن سید علی چبوترہ ، 20 سالہ امان خان ساکن مصری گنج کمارواڑی ، 22 شیخ ہاشم علی اور 26 سالہ محمد عمر ساکن چارمینار مین روڈ ایک ٹولی کی شکل میں آٹو میں سفر کرنے والے پیاسنجر کی توجہ ہٹاکر ان کے قیمتی موبائل فونس کا سرقہ کرلیا کرتے تھے اور مصروقہ موبائل فونس کو النور موبائل کمیونیکیشن واقع چارمینار میں آئی ایم ای آئی کی کلوننگ کے بعد کم دام میں فروخت کردیا کرتے تھے ۔ موبائل فون کی کلوننگ میں مہارت رکھنے والا النور موبائل کے محمد عمر ، مذکورہ ٹولی کی مدد کیا کرتا تھا ان کے ذریعہ سارقین نے علاقہ مشیرآباد اور گاندھی نگر علاقوں میں سرقہ کی وارداتیں انجام دی تھیں ۔ مشیرآباد پولیس نے گرفتار ملزمین کی قبضہ سے 8 مسروقہ موبائل فونس اور آئی ایم ای آئی کلوننگ میں استعمال کئے جانے والے سی ٹی یو کو برآمد کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT