Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / موبائیل ڈیٹا کا سرقہ چینی اور دیگر فون کمپنیوں کو نوٹس

موبائیل ڈیٹا کا سرقہ چینی اور دیگر فون کمپنیوں کو نوٹس

نئی دہلی ۔ 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اسمارٹ فونس سے اطلاعات کے سرقہ پر فکرمند حکومت نے آج یہ اعلیٰ تیار کرنے والی چین اور دیگر کمپنیوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈیٹا کی سیکوریٹی کیلئے مؤثر طریقہ کار یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ فون تیار کرنے والی تقریباً 21 کمپنیوں بشمول چین کی برانڈس وی وہ، اوپو، ژیاومی اور جیونی کو ہدایت دی گئی ہیکہ وہ ڈیٹا کے تحفظ کے سلسلہ میں تحریری طور پر تفصیلات فراہم کرے۔ ہندوستان اور چین کے مابین ڈوکلم تعطل کے پس منظر میں یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ایک اندازہ کے مطابق 2016-17ء میں موبائیل فون کی درآمدات 3.7 بلین ڈالرس کی رہی۔ موبائیل فونس کے ذریعہ ڈیٹا کے سرقہ کے اندیشوں کی بناء یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT