Sunday , August 20 2017
Home / Top Stories / موت کے قریب پہونچ گیا تھا :اردغان

موت کے قریب پہونچ گیا تھا :اردغان

24 ہزار ملازمین برطرف ، گلین کی حوالگی کیلئے امریکہ کو دستاویزات روانہ
استنبول ۔ /19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صدرترکی رجب طیب اردغان نے ٹیلی ویژن پر کل رات کئی مرتبہ پیش ہوتے ہوئے ناکام بغاوت کے دلخراش واقعات سنائے ۔ انہوں نے سی این این کو بتایا کہ وہ سیاحتی ٹاؤن کی جس ہوٹل میں قیام کئے ہوئے تھے وہاں موت کے ان کے بالکل قریب پہونچ چکی تھی صرف 10 تا 15 منٹ کا فرق تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے فوج نے اس ہوٹل پر دھاوا بول دیا تھا ۔ اگر وہ مزید 10 یا 15 منٹ اس ہوٹل میں رہتے ہوئے انہیں ہلاک کردیا جاتا یا یرغمال بنالیا جاتا ۔ انہیں بغاوت کی اطلاع ملتے ہی وہ یہاں سے جاچکے تھے ۔ اس دوران حکومت ترکی نے بغاوت کی منصوبہ بندی کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی جاری رکھی اور 24 ہزار اساتذہ کے علاوہ وزارت داخلہ کے ملازمین کو برطرف کردیا ۔ میڈیا کی اطلاعات کے مطابق وزارت تعلیم نے 15200 اور وزارت داخلہ نے 8777 ملازمین کو برطرف کردیا ہے ۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کے دفتر میں برسر خدمت 257 ملازمین اورڈائرکٹوریٹ مذہبی امور نے 492 اسٹاف بشمول علماء ، مبلغین اور مذہبی اساتذہ کو خدمات سے برطرف کردیا ہے ۔ وزیراعظم نے بتایا کہ ان کی حکومت نے امریکہ کو ناکام بغاوت سے فتح اللہ گلین کے تعلق کو واضح کرتے ہوئے 4 متعلقہ فائلس روانہ کئے تاکہ ان کی حوالگی ممکن ہوسکے۔

TOPPOPULARRECENT