Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / موجودہ تحفظات نظام پر نظرثانی ناممکن : مرکزی حکومت

موجودہ تحفظات نظام پر نظرثانی ناممکن : مرکزی حکومت

نئی دہلی ۔ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج موجودہ تحفظات نظام پر نظرثانی کرنے کے امکان کو مسترد کردیا۔ مرکزی وزیرفینانس ارون جیٹلی پہلے ہی درج فہرست ذاتوں کے خطوط پر دیگر پسماندہ طبقات کو تحفظات فراہم کرنے کا امکان مسترد کرچکے تھے۔ آر ایس ایس کے سرسنچالک موہن بھاگوت نے تحفظات پالیسی پر نظرثانی کا مطالبہ کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ اسے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے ایک غیرسیاسی کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

 

میدھا پاٹکر کی ضمانت منطور
اندور ۔ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش ہائیکور ٹ نے نرمدا بچاؤ آندولن کی قائد میدھا پاٹکر کی ضمانت پر رہائی منظور کردی جو سردار سرورڈیم کی بناء پر بے گھر ہونے والوں کی بازآباد کاری کیلئے مرن برت پر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT