Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / موجودہ حالات میں پی آر اوز کی کافی اہمیت : ہریش راؤ کا خطاب

موجودہ حالات میں پی آر اوز کی کافی اہمیت : ہریش راؤ کا خطاب

حیدرآباد 21 فروری (سیاست نیوز) موجودہ حالات میں پی آر اوز کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ خبروں کو عوام تک پہنچانے یہ لوگ غیرمعمولی رول ادا کررہے ہیں ۔ پی آر اوز حکومت اور عوام کے مابین رابطہ کار ہیں۔ پبلک ریلیشنس سوسائٹی کے زیراہتمام تلنگانہ اسٹیٹ پبلک ریلیشنس کانفرنس سے خطاب ٹہں وزیر آبپاشی ہریش راؤ نے بتایا کہ پی آر اوز کو چاہئے کہ اپنے محکمہ جات سے متعلق مکمل تفصیلات رکھیں تاکہ کسی بھی وقت ضرورت پر استفادہ کیا جاسکے ۔ ہریش راؤ نے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کو مزید فعال و مستحکم بنانے پر زور دیا۔ جوائنٹ ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ مسٹر ناگیا، کامبلے کو بھی ایوارڈ پیش کیا گیا۔ اس تقریب سے مسٹر کے وی رمنا چاری مشیر حکومت تلنگانہ، مسٹر آر ودیا ساگر راؤ مشیر حکومت تلنگانہ برائے آبپاشی اُمور، مسٹر این لکشمن راؤ رکن قانون ساز کونسل، مسٹر سی وی نرسمہا ریڈی سابق ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ و دیگر نے بھی مخاطب کیا۔

TOPPOPULARRECENT