Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / موجودہ معاشی نظام سود پر مبنی

موجودہ معاشی نظام سود پر مبنی

عادل آباد ۔ 9مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عادل آباد جماعت اسلامی دفتر میں ’’ سیوا کوآپریٹیو کریڈٹ سوسائٹی‘‘ کا اجلاس مسٹر عبدالجبار صدیقی جنرل سکریٹری ہیومن ویلفیر فاؤنڈیشن کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ایچ ڈبلیو ایف کے ذمہ داروں میں مسرس اعظم علی اور ظہیر الدین نے خطاب کیا جبکہ مسٹر عبدالجبار صدیقی نے اپنے صدارتی خطاب میں سیوا کوآپریٹیو کریڈٹ سوسائٹی کو اسلامی طرز پر چلانے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے موجودہ معاشی نظام کو سود پر مبنی قرار دیا ۔ سیوا کوآپریٹیو کریڈٹ سوسائٹی کے ذریعہ معاشی استحکام کی رہنمائی کرتے ہوئے رقم فراہم کی جائے گی تاکہ سماج میں تبدیلی لایا جاسکے ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ آج ملک میں پیدا ہونے والا ہر بچہ 32850 روپیوں کا مقروض پیدا ہورہا ہے ۔ سودی کاروبار سے نجات دلانے کی غرض سے اسکیم کو عمل میں لایا جارہا ہے ۔ سیوا کوآپریٹیو کریڈٹ سوسائٹی کے ممبر کیلئے چند لازمی شرائط جن میں وہ شرابی نہ ہو ‘ اپنے گھر میں حسن سلوک کو برقرار رکھے تاکہ وہ اپنی بیوی کیساتھ مارپیٹ کرنے والا نہ ہو ‘ اپنے بچوں کی تعلیم پر دلچسپی رکھے ‘ اپنے مکان کے اطراف و اکناف صفائی کو ترجیح دیں تاکہ بیماریوں کا تدارک ہوسکے ۔ سٹر اعظم علی نے اپنے خطاب میں سود کو حرام اور تجارت کو حلال قرار دیتے ہوئے سود کے عمل کو شیطانی عمل قرار دیا ۔ بلاسودی نظام کے ذریعہ چلائے جانے والی تجارت میں اللہ کی برکت کو یقینی قرار دیا ۔ تحریک اسلامی کے ذریعہ بلاسودی امداد کے تحت انسانیت کی خدمت کا بہترین ذریعہ قرار دیا ۔ انہوںکہا کہ ہمارے ملک کے قانون کے تحت ’’قانون آپ بنائیں ‘ قانون آپ چلائیں ‘‘ کی گنجائش موجود ہے ۔ اس ضمن میں حکومت تلنگانہ کی منظوری سے ’’سیوا کوآپریٹیو سوسائٹی‘‘ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔ اس سوسائٹی میں بلالحاظ مذہب و ملت ہر فردکو ممبر بننے کی خواہش کی گئی ہے ۔ مسٹر ظہیر الدین نے سیوا کوآپریٹیو سوسائٹی کے طریقہ کار اور تفصیلات سے واقف کرایا ۔ اس اجلاس میں جماعت اسلامی مقامی امیر مسٹر عتیق الرحمن نے بھی مخاطب کیا ۔ مسٹر تنویرپاریکھ کی تلاوت کلام سے اجلاس کا آغاز ہوا ۔ سمٹر تنویر احمد نے جلسہ کی کارروائی چلائی ۔

TOPPOPULARRECENT