Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / مودی۔رزاق ملاقات میں کئی یادداشتوں پر دستخط کا امکان

مودی۔رزاق ملاقات میں کئی یادداشتوں پر دستخط کا امکان

کولالمپور /20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دہشت گردی، انسانی اسمگلنگ، بحری حفاظتی انتظامات، متنازعہ جنوبی بحر چین اور تجارت پر وزیر اعظم نریندر مودی اپنے تین روزہ دورہ ملائشیا کے دوران توجہ مرکوز کریں گے۔ اس دورہ کا کل سے آغاز ہوگا۔ وہ دو طاقتور علاقائی تنظیموں آسیان۔ ہندوستان اور مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ نریندر مودی ملائشیا کی اعلی سطحی قیادت سے بشمول وزیر اعظم نجیب رزاق سے باہمی تعاون میں کئی شعبوں میں اضافہ بشمول دفاع اور صیانت پر بات چیت کریں گے۔ امکان ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات عروج پر پہنچ جائیں گے۔ دونوں ممالک امکان ہے کہ مفاہمت کی کئی یادداشتوں پر دستخط کریں گے۔ نریندر مودی کہہ چکے ہیں کہ ملائشیا ان کی حکومت کی مشرق کے ساتھ کارروائی کی پالیسی میں مرکزی اہمیت رکھتا ہے۔ ہندوستان کی 2010ء ملائشیا سے دفاعی شراکت داری ہے۔ امکان ہے کہ باہمی روابط کا مسئلہ بھی ہندوستان اور آسیان مذاکرات کا موضوع ہوگا۔ ہندوستان۔ مائنمار۔ تھائی لینڈ کے ساتھ حال ہی میں ایک معاہدہ کو قطعیت دی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT